ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہلی کی جھگی بستیوں میں 17ہزار بیت الخلاء کی تعمیر کرائے گی ریاستی حکومت

دہلی کی جھگی بستیوں میں 17ہزار بیت الخلاء کی تعمیر کرائے گی ریاستی حکومت

Mon, 08 Aug 2016 11:36:45    S.O. News Service

نئی دہلی، 7؍اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )قومی دارالحکومت میں جھگی جھونپڑی(جے جے)بستیوں میں رہنے والوں کو کھلے میں رفع حاجت کے رجحان سے نجات دلانے کے لئے آپ کو حکومت اگلے سال مارچ تک شہر کی جھگی بستیوں میں 17000بیت الخلاء کی تعمیر کرے گی، جس پر تقریبا 150کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔اس مقصد سے دہلی شہری پناہ بہتری بورڈ(ڈی یوایس آئی بی)نے تقریبا 211مقامات کی نشاندہی کی ہے۔حکومت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ جے جے بستیوں میں بیت الخلاء کی کمی ہے اور وہاں کے رہنے والوں کو کھلے میں رفع حاجت جانا پڑتا ہے۔یہ بات ذہن میں رکھتے ہوئے ہی ہم اس منصوبے پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ تمام جھگی جھونپڑی بستیوں میں اگلے سال مارچ تک ٹوائلٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔17000بیت الخلاء کی تعمیر کے لئے 150کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔افسر نے بتایا کہ ایجنسی نے اس کے لیے ایسی جگہوں میں موجود بیت الخلاء کا اعداد و شمار تیار کیا ہے اور تعمیراتی کام کے لئے وہ سرگرمی سے منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔خراب حالات میں موجود بیت الخلاء کا مرحلہ وار طریقے سے تجدیدکاری کام کیا جائے گا۔ایک اور اہلکار نے بتایاکہ ڈی یوایس آئی بی نے اس کے لیے ڈی ڈی اے اور ایم سی ڈی اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں سے اجازت لے لی ہے۔اس مہم کا مقصد جھگی جھوپڑی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کو کھلے میں رفع حاجت جانے کے رجحان سے نجات دلانا ہے۔ان بیت الخلاء میں تمام سہولیات موجود ہوں گی۔


Share: